ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ملکی خبریں / کالجوں نے سیٹیں کم کرنے کا کھیل شروع کیا 

کالجوں نے سیٹیں کم کرنے کا کھیل شروع کیا 

Wed, 15 Mar 2017 12:23:34    S.O. News Service

 

لکھنؤ، 14؍مارچ (ایس اونیوز/آئی این ایس انڈیا )ریاست کے تمام بی ایڈ کالجوں میں داخلہ کے لیے درخواست دینے کا عمل شروع ہو گیا ہے، اسی کے ساتھ بی ایڈ کالجوں نے گزشتہ سال کے تجربات کو دیکھتے ہوئے سیٹوں کو بڑھانے اور کم کرنے کا کھیل بھی شروع کر دیا ہے۔ لکھنؤ یونیورسٹی کو بھیجی گئی تجویز میں تقریبا دو درجن کالجوں نے اپنی سیٹوں میں تبدیلی کرنے کی اپیل کی ہے، ان کالجوں نے ایل یو کو بھیجے گئے خط میں بی ایڈ میں سائنس کی سیٹوں کو کم کر کے ان کی جگہ آرٹس کی سیٹیں بڑھانے کا مطالبہ کیا ہے۔ یونیورسٹی انتظامیہ ایسے کالجوں کے خطوط ابھی جمع کرا رہا ہے۔کالجوں نے بی ایڈ اسٹیٹ داخلہ امتحان کے لیے درخواست کا عمل شروع کردیا ہے ۔آغاز کے ساتھ ہی کالجوں نے اپنی سطح سے سیٹوں کو لے کر جوڑ توڑ شروع کر دی ہے، ابھی درخواست کے عمل کو شروع ہوئے تین دن ہوتے ہی کئی کالجوں نے ابھی سے سیٹوں میں کمی کرنے اور اضافہ کرنے کا مطالبہ کرنا شروع کر دیا ہے۔کالجوں کی جانب سے کہا گیا کہ سائنس سے بی ایڈ کرنے کے لیے کم امیدوار آتے ہیں، ایسے میں سائنس کی سیٹوں کو آرٹ میں تبدیل کر دیا جائے۔یونیورسٹی انتظامیہ کے ساتھ ہی بی ایڈ کوآرڈنیٹر پروفیسر این کے کھرے کو بھی خط لکھا گیا ہے۔لکھنؤ یونیورسٹی سمیت پوری ریاست میں کئی سال سے بی ایڈ کالجوں کی سیٹیں نہیں بھر رہی ہیں۔گورنمنٹ کالجوں کی سیٹیں بھرنے کے بعد کاؤنسلنگ سے امیدوار غائب ہونا شروع ہو جاتے ہیں، اس کا نتیجہ یہ ہے کہ کئی سال سے کالج خود امیدوار کو لا کر کاؤنسلنگ کرا رہے ہیں۔واضح رہے کہ اتر پردیش میں بی ایڈ کی کل ایک لاکھ 62ہزار نشستیں ہیں ۔ 2015میں جہاں ایک لاکھ 83ہزار 845 امیدواروں نے درخواست دی تھیں ، تو وہیں 2016میں تقریبا تین لاکھ درخواستیں آئیں ۔ہر بار سیٹوں سے زیادہ درخواستیں ہونے کے بعد بھی کالجوں کی آدھی سے زیادہ سیٹیں خالی رہ جاتی ہیں ، بی ایڈ کا سارا کریز سرکاری کالجوں تک ہی محدود رہتا ہے، اسی لیے اب پرائیوٹ کالج اپنی سیٹیں کم کروا رہے ہیں تاکہ انہیں کم اساتدہ رکھنے پڑیں اور کورس کا خرچ نکالا جا سکے۔


Share: